3 فروری، 2025، 4:34 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85739135
T T
0 Persons

لیبلز

عارف: دنیا کے اکثر ملکوں کے ساتھ ملی مفادات اور ترجیحات کی بنیاد پر ہمارے روابط ہیں

تہران – ارنا-  سینیئر نائب صدر نے براعظم افریقا اور ان ملکوں کے ساتھ روابط کو خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں بتایا ہے جو ایرانی تمدن کے خطے میں آتے ہیں۔

ارنا کے مطابق سینیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف نے پیر 3 فروری  کو " افریقا کمیٹی" کی  پہلی میٹنگ میں  اسلامی انقلاب کے نقطہ نگاہ سے افریقی اور ایرانی تمدن کے خطے میں آنے والے ملکوں کے ساتھ روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی چودھویں حکومت کے نقطہ نگاہ سے جو در اصل رہبر معظم انقلاب  اور اسلامی نظام کا نقطہ نگاہ ہے، ان ممالک کے ساتھ جو  ایرانی تمدن کے خطے میں آتے ہیں اور اسی طرح افریقی ملکوں کے ساتھ روابط ہمارے لئے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

 سینیئر نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ سرحدوں میں محدود نہ ہونا اور اقدار وثقافت کو اہمیت  دینا  ہمارے انقلاب کا سلوگن ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہی  یہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی حکمت عملی اور روش تھی جس پر ہم چل رہے ہیں۔

  اس میٹنگ میں افریقا کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی جن کا تعلق مختلف وزارتوں اور اداروں سے ہے۔

ڈاکٹر محمد رضا عارف نے اس میٹنگ میں کہا کہ ہم ملی اور دو جانبہ مفاد کے اصول پر دنیا کے اکثر ملکوں سے اپنی ترجیحات کے مطابق رابطے کے قائل ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ميں اسلامی  اور پڑوسی نیز علاقے کے ملکوں سے، اور اسی طرح افریقی ملکوں سے روابط کو پہلی ترجیح حاصل ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .